لاہور : سینئر قانون دان اور سابق وفاقی وزیراعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن کہ حوالہ سے چیف جسٹس نے ازخود نوٹس آرٹیکل 184کے سب سیکشن 3 کے تحت لیا اور پارلیمنٹ کی جانب سے کی گئی قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
لاہور ہائیکورٹ آمد پر گفتگوکرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کرانے پڑیں گے، پانچ تین کا فیصلہ وہیں رہے گا،اس پر ہر صورت میں عمل کرنا پڑے گا۔
سینئر قانون دان کاکہنا تھا کہ یکم مارچ کا عدالتی فیصلہ تین دو کی اکثریتی رائے سے برقرار رہے گا،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مندو خیل کہہ چکے ہیں کہ یکم مارچ کا فیصلہ دے چکے ہیں۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ منصور علی شاہ کے اختلافی نوٹ کوپارلیمنٹ سے ریگولیٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔