اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آج سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کیس میں پیش ہونے کا امکان ہے اور وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے وفاقی کابینہ کے اراکین کو ساڑھے گیارہ بجے سپریم کورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں آج پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پردوبارہ سماعت کرے گا۔
اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان آج سپریم کورٹ میں اپنے دلائل جاری رکھیں گے، الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے بھی سپریم کورٹ میں موقف پیش کیاجائیگا۔
کزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ملک میں اس وقت تشدد اور عدم برداشت ہے، معاشی حالات دیکھیں، آٹے کے لیے لائنیں لگی ہوئی ہیں، آپس میں دست وگریباں ہونے کے بجائے اُن لوگوں کا سوچیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت تشدد اور عدم برداشت ہے، معاشی حالات دیکھیں، آٹے کے لیے لائنیں لگی ہوئی ہیں، سیاسی جماعتیں آپس میں دست وگریباں ہونے کے بجائے اُن لوگوں کا سوچیں۔