پاکستانی یا بھارتی فلم انڈسٹری میں کوئی دوست نہیں :وینا ملک

11:21 AM, 29 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماڈل  اور میزبان  وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا پاکستان سمیت  بھارت  کی  فلم انڈسٹری میں بھی  کوئی  دوست نہیں ۔ 

وینا ملک کا کہنا تھا کہ ان کا   ایک بڑا خاندان ہے اور وہ  اپنی بہنوں، والدین  اور بچوں  کے ساتھ  وقت گزارنا  پسند  کرتی ہیں یہاں تک کہ  انہوں نے سکول میں بھی کبھی کسی سے دوستی نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کو کبھی دوستوں کا  خلا محسوس نہیں ہوا  ان کا مزید کہنا  تھا کہ  وہ کھانے پینے کا سامان خریدنے کے لیے بھی باہر نہیں جاتیں اور صرف اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ دو بچوں کی ماں ہیں اور طلاق کے بعد وہ اکیلے اپنے بچوں کی پرورش  کررہی ہیں  اس لیے ان کو زندگی میں   بہت  محتاط طریقے سے  چلنا پڑتا ہے ۔   

مزیدخبریں