حکومت پارلیمنٹ کوعدلیہ کےساتھ تصادم کی طرف لےکرجارہی ہے،شیخ رشید

حکومت پارلیمنٹ کوعدلیہ کےساتھ تصادم کی طرف لےکرجارہی ہے،شیخ رشید

 اسلام آباد :سربرا ہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت  پارلیمنٹ  کوعدلیہ کےساتھ تصادم کی طرف لےکرجارہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آئین کےتابع ہےاورآئین کاکوئی لاڈلانہیں۔نوے دن میں انتخاب آئین کااٹل فیصلہ ہےجوبھی اس سے بھاگےگاجمہوری نظام کےخاتمے کی بنیادرکھےگا۔پہلےحکومت اوراپوزیشن میں تصادم تھااب حکومت ۔پارلیمنٹ  کوعدلیہ کےساتھ تصادم کی طرف لےکرجارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی بل الیکشن روکنے کی ناکام کوشش ہے۔نون لیگ کا عدلیہ پر حملہ کوئی نئی  بات نہیں۔جو عدالت کی حکم عدولی کرےگاوہ بغاوت کو دعوت دے گا ۔

 انہو ں نے کہا کہ مسئلہ پیسےاورسیکورٹی کانہیں نیت کاہےکیونکہ  حکومت عوام میں جانےکےلیے تیار نہیں ہے۔ملک انارکی اورخانہ جنگی کی طرف جارہاہےاہم فیصلےکرنےہوں گےورنہ یہ کھیل زیاده دیرنہیں چل سکتا۔

مصنف کے بارے میں