خاتون جج دھمکی کیس ، عمران خان کے وکلاء کی قابل ضمانت وارنٹ بحال رکھنے کی استدعا

10:06 AM, 29 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت جاری ہے ،عمران خان کے وکلاء نے  قابل ضمانت وارنٹ بحال رکھنے کی استدعا  کی۔

خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کررہے ہیں ، عمران خان کے وکیل نے  دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سیکیورٹی خدشات ہیں ان کی جان کو   خطرہ ہے، ان سے سیکیورٹی واپس لینے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی نوٹس جاری کیےہیں ،جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ابھی تک کوئی پیش نہیں ہوا، دیکھتے ہیں وہ کیا کہتے ہیں۔

عمران خان کے وکیل نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی اسلام آباد ہائی کورٹ جا رہا ہو  جس پر جج ملک امان نے کہا کہ آپ بیشک چلے جائیں، آپ کے دلائل تو آگئے ہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت میں  11 بجے تک وقفہ کر دیا۔

دوسری جانب عمران خان کو  آج  کو   خاتون جج دھمکی کیس میں سول جج رانا مجاہد رحیم نے جبکہ لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں  سول جج مبشر حسن چشتی نے اسلام آباد  کچہری میں  طلب کر رکھا ہے۔خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کو کیس کے نقول دینے کے لیے بلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیشن عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کو قابل ضمانت وارنٹ میں بدل دیا تھا۔ جس پر عمران خان کے وکلاء نے عدالت سے  قابل ضمانت وارنٹ بحال رکھنے کی استدعا  کی ہے ۔
 
 
 
 

مزیدخبریں