پیر کی شب سورج غروب ہونے کے بعد نظام شمسی کے سیارے عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس چاند کے نیچے ایک ساتھ دیکھے گئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب چاند کے قریب نظام شمسی کے پانچ سیاروں کی ایک قطار میں موجودگی کا خوبصورت مشاہدہ کیا گیا۔سیاروں کا ایسا ساتھ ہونے کا حیرت انگیز منظر لوگوں نے بغیر ٹیلی اسکوپ اور دوربین کے اسانی آ نکھ سے دیکھا جبکہ یورینس کا نظارہ دوربین سے دیکھنا ممکن ہو سکا۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ جمعے کو غروب آفتاب کے بعد پانچ سیاروں کا نظارہ زیادہ واضح ہوگا ۔آئندہ دو ہفتے تک یہ منظر دیکھا جاسکے گا۔