استعفیٰ کے بعد طارق بشیر کا تازہ ترین بیان سامنے آگیا 

11:20 PM, 29 Mar, 2022

 اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے ایک بار پھر استعفیٰ واپس نہ لینے اور عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے کا دوٹوک اعلان کردیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں طارق بشیرچیمہ نے کہاکہ کس نے اطلاع دی کہ پارٹی سے ناراض ہوں؟ میڈیا کے دل میں جو آتا ہے چلا دیتے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں کہاطارق بشیر چیمہ دوریاں پیدا کر رہے تھے، اس پران کا کہنا تھاکہ میں نے فرخ حبیب سے مشورہ کیاہوگا، اسے ناراضی کا پتہ ہوگا۔

انہوں نے ایک بار پھر دوٹوک اعلان کیا کہ استعفیٰ  واپس نہیں لوں گا اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دوں گا۔طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھاکہ شہبازشریف سمیت اپوزیشن کے کسی رہنما سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ق لیگ میں ہوں، چوہدری شجاعت کے ساتھ ہوں،ان کا کارکن ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے مستعفی ہونے اور عدم اعتماد میں عمران خان کے خلاف ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں