آسٹریلوی بائولرز کے سامنے پاکستانی بلے باز ڈھیر ،پہلے ون ڈے میں شکست 

10:47 PM, 29 Mar, 2022

لاہور:پہلا ون ڈے آسٹریلیا نے 88 رنز سے جیت لیا ،امام الحق کی سنچری بھی کسی کام نہیں آئی ،پوری ٹیم 46ویں اوور میں 225 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ۔

پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں آسٹریلیا نے بہترین بلے بازی  کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم پاکستان کو 314 رنز کا بڑا ہدف دیدیا ،آسٹریلیا کی طرف سے ٹریوس ہیڈ نےشاندارسنچری اسکورکی ،بین مکڈرموٹ نے 55رنزبنائے۔

پاکستان کی طرف امام الحق 103 اور بابر اعظم 57 رنز بناسکے جبکہ دوسرا کوئی  بیٹسمین 20 کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا 4 وکٹیں لے کر قومی بیٹرز کے لیے پریشان کن ثابت ہوئے جبکہ مچل سوئمپسن اور ٹریوس ہیڈ نے دو دو وکٹیں لیں۔ 

مزیدخبریں