عمران خان کو کوئی دھمکی آمیز خط نہیں ملا، صرف منیر اکرم نے مراسلہ بھیجا ہے: عامر لیاقت حسین 

10:47 PM, 29 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کسی ملک نے کوئی دھمکی آمیز خط نہیں لکھا۔ عمران خان کے پاس اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم  کے (کیبل) مراسلے کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ  وزیراعظم کو پارٹی رکن کی حیثیت سے چیلنج کرتا ہوں وہ مجھے مراسلہ دکھادیں اگر اس کے سوا کچھ اور نکلا تو استعفی دے کر گھر چلا جاؤں گا

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیراعظم صاحب میں نے اعتماد کے ووٹ کے دوران کامیابی کے بعدنعت پڑھی، اُس میں بھی آپ کی حفاظت کا استغاثہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملتجی ہوامجھے بھی مدینے لے جاناآپ وہاں بھی خوشامدی ٹولہ لےگئے،آپ نے دیاہی کیامجھے؟آج آقاسے التجا کی ہے کہ آپ کے لیے اپنے روضے کا دروازہ نہ کھولیں

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک عباسی خلیفہ نے شراب کے نشے میں فجر کی دو کے بجائے چار رکعت پڑھا دیں ۔  اسی طرح پوری قوم کا سراس وقت شرم سے جھک گیا جب جلسے میں مغرب کے وقت فجر کی اذان چلوا کر نشئی خلیفہ کی یاد تازہ کرادی۔ 

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں موجودناراض اراکین کیسے نااہل ہو سکتے ہیں؟نااہل تو اس وقت ہوں گے جب ووٹ دینے آئیں گے ۔ 

انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات کےمطابق پیپلز پارٹی نمبر گیم 174 تک لے گئی ہےاب جب نیاوزیراعظم اعتماد کاووٹ لے گا تب سب منظر عام پر آجائیں گے کیونکہ وہ وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ دینے پر نااہل نہیں ہوسکتے۔ 

مزیدخبریں