کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کسی ملک نے کوئی دھمکی آمیز خط نہیں لکھا۔ عمران خان کے پاس اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کے (کیبل) مراسلے کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ وزیراعظم کو پارٹی رکن کی حیثیت سے چیلنج کرتا ہوں وہ مجھے مراسلہ دکھادیں اگر اس کے سوا کچھ اور نکلا تو استعفی دے کر گھر چلا جاؤں گا
عمران خان کے پاس اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے (کیبل) مراسلے کے سوا کچھ نہیں وزیراعظم کو پارٹی رکن کے حیثیت سے چیلنج کرتا ہوں وہ مجھے مراسلہ دکھادیں اگر اس کے سوا کچھ اور نکلا تو استعفی دے کر گھر چلا جاؤں گا@ImranKhanPTI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 29, 2022
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیراعظم صاحب میں نے اعتماد کے ووٹ کے دوران کامیابی کے بعدنعت پڑھی، اُس میں بھی آپ کی حفاظت کا استغاثہ پیش کیا۔
سندھ ہاؤس میں موجودناراض اراکین کیسے نااہل ہو سکتے ہیں؟نااہل تو اس وقت ہوں گے جب ووٹ دینے آئیں گے،میری اطلاعات کےمطابق پیپلز پارٹی نمبر گیم 174 تک لے گئی ہےاب جب نیاوزیراعظم اعتماد کاووٹ لے گا تب سب منظر عام پر آجائیں گے کیونکہ وہ وزیرعطم کواعتماد کا ووٹ دینے پر نااہل نہیں ہوسکتے
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 29, 2022
انہوں نے کہا کہ ملتجی ہوامجھے بھی مدینے لے جاناآپ وہاں بھی خوشامدی ٹولہ لےگئے،آپ نے دیاہی کیامجھے؟آج آقاسے التجا کی ہے کہ آپ کے لیے اپنے روضے کا دروازہ نہ کھولیں
ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا خان صاحب نجھے کوئی خرید نہیں سکتا ناُہی مراعات مجھے راغب کرتی ہیں، 4 سال سے آپ کی سوشل میڈیا ٹیم میں موجود رنڈی کے بچے جس طرح میری ماں کو گالیاں دیتے رہے آج میری ماں کی قبر سے آواز آتی ہے “ شوکت خانم کے بیٹے سے پوچھو اس نے مجھے ماں کو گالیاں کیوں دلوائیں؟”
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 29, 2022
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک عباسی خلیفہ نے شراب کے نشے میں فجر کی دو کے بجائے چار رکعت پڑھا دیں ۔ اسی طرح پوری قوم کا سراس وقت شرم سے جھک گیا جب جلسے میں مغرب کے وقت فجر کی اذان چلوا کر نشئی خلیفہ کی یاد تازہ کرادی۔
ایک عباسی خلیفہ نے شراب کے نشے میں فجر کی دو کے بجائے چار رکعت پڑھادیں، اسی طرح پوری قوم کا سراس وقت شرم سے جھک گیا جب جلسے میں مغرب کے وقت فجر کی اذان چلوا کر نشئی خلیفہ کی یاد تازہ کرادی
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 29, 2022
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں موجودناراض اراکین کیسے نااہل ہو سکتے ہیں؟نااہل تو اس وقت ہوں گے جب ووٹ دینے آئیں گے ۔
وزیراعظم صاحب میں نے اعتماد کے ووٹ کے دوران کامیابی کے بعدنعت پڑھی، اُس میں بھی آپ کی حفاظت کا استغاثہ پیش کیا ملتجی ہوامجھے بھی مدینے لے جاناآپ وہاں بھی خوشامدی ٹولہ لےگئے،آپ نے دیاہی کیامجھے؟آج آقاسے التجا کی ہے کہ آپ کے لیے اپنے روضے کا دروازہ نہ کھولیں@ImranKhanPTI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 29, 2022
انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات کےمطابق پیپلز پارٹی نمبر گیم 174 تک لے گئی ہےاب جب نیاوزیراعظم اعتماد کاووٹ لے گا تب سب منظر عام پر آجائیں گے کیونکہ وہ وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ دینے پر نااہل نہیں ہوسکتے۔