ملتان:پیپلزپارٹی پنجاب کے ایم پی اے وسابق وزیراعظم گیلانی کے صاحبزادے سید علی حیدرگیلانی نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہمیں 200سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہے،ہم نے حکومت کے خلاف جمہوری کارڈ استعمال کیا ہے ۔
سید علی حیدر گیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مرکز کیساتھ پنجاب میں بھی حکومت کو گھر بھیجنے والے ہیں،اپوزیشن نے وزیراعلی کیخلاف این سی ایم جمع کرادیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرکز اور پنجاب دونوں میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوں گی۔
دوسری جانب پا کستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق)ن کے در میان وزارتوں کا فار مولہ بھی طے پا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے عثمان بزدار کا استعفیٰ لئے جا نے کے بعد چو ہدری پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ پنجاب نا مزد کئے جا نے کے بعد پا کستان تحریک انصاف اور پا کستان مسلم لیگ(ق) کے در میان وزارتوں سمیت دوسرے معاملات طے پا گئے ہیں۔
ذرائع کے مطا بق وزارت اعلیٰ مسلم لیگ(ق) سپیکر پا کستان تحریک انصاف اورسنیئر وزیر بھی تحریک انصاف کا ہو گا جبکہ مسلم لیگ(ق)کو 2وزارتیں ملیں گی۔