پی ٹی آئی والے جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان کو کسی صورت ووٹ نہیں دوں گی: روبینہ عرفان 

09:45 PM, 29 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے افواہیں پھیلا رہے ہیں انہیں عدالت لے جاؤں گی۔

میڈیا کے لیے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں روبینہ عرفان نے کہا کہ میری نہ کسی وزیر اور نہ ہی کسی پی ٹی آئی کے عہدیدار سے ملاقات ہوئی ہے۔ میں باقاعدہ اعلان کر رہی ہوں کہ اپوزیشن کے ساتھ ہوں اور کسی بھی صورت عمران خان کو ووٹ نہیں دوں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی والوں نے معافی نہ مانگی تو انہیں کورٹ ، پیمرا اور بلوچ جرگے میں لے جاؤں گی۔ 

مزیدخبریں