اپوزیشن کی آفر مسترد کرکے عمران خان کی پیشکش کیوں قبول کی؟ پرویز الہٰی نے سب بتادیا 

09:13 PM, 29 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نامزد وزیراعلیٰ پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خود فون کیا اور بنی گالا آنے کی دعوت دی۔ بنی گالا پہنچے تو کہا آپ ہماری طرف سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں اور اس فیصلے پر پی ٹی آئی کے ایم پی ایز بہت خوش ہیں۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے کل بھی ملاقات ہوئی تھی آج بھی ملاقات ہوئی ہے۔  عمران خان سے دیگر معاملات پر بات ہوئی،خط کے معاملے پر نہیں۔

اپوزیشن کی پیشکش مسترد کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ مریم بی بی گروپ کو پسند نہیں تھا کہ 5 سیٹوں والوں کو کیوں سب دے دیں۔ شہباز شریف کا اپنا اسٹیٹس ہے لیکن وہ بھائی کے ویٹو کا رخ نہیں موڑ سکے۔ شہبازشریف 35 سال بعد ہمارے گھر آئے تھے۔ شہباز شریف نے کھانے پر بلایا ہم نہیں گئے۔ 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جن کوآن بورڈ ہونا چاہیے تھا وہ شہباز شریف سے آن بورڈ نہیں تھے۔ ان کی بدقسمتی اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں چیزوں کا علم ہوجاتا ہے۔ ہمارا فطری اتحاد پی ٹی آئی کے ساتھ بنتا ہے۔ طارق بشیرچیمہ تحریک عدم اعتماد کےحق میں ہیں۔ 

مزیدخبریں