آسٹریلیا نے جارحانہ انداز سے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے مشکل ہدف دیدیا

07:33 PM, 29 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں آسٹریلیا نے بہترین بلے باز کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم پاکستان کو 314 رنز کا بڑا ہدف دیدیا ،آسٹریلیا کی طرف سے ٹریوس ہیڈ نےشاندارسنچری اسکورکی ،بین مکڈرموٹ نے 55رنزبنائے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی تھی،آسٹریلوی بلے بازوں نےشروع سےجارحانہ اندازاپنایا،اوپنرزنے 110رنزکاآغازفراہم کیا۔

ابتدائی وکٹیں گرنےکےبعدپاکستانی بولرزنے رنزکی رفتارکوکنٹرول کیا،پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اورزاہدمحمودنےدودووکٹیں حاصل کیں۔


آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے،کینگروز کو بڑے ٹوٹل تک پہنچانے میں کیمرون گرین نے ناقابلِ شکست 40، مارکس اسٹوئنس نے 26، مارنس لبوشین نے 25 اور کپتان ایرون فنچ نے 23 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔ 

واضح رہے گرین شرٹس نے کینگروز کے خلاف ون ڈے میں سب سے زیادہ 274 رنز کا ہدف 1987 میں حاصل کیا تھا۔

مزیدخبریں