ایوان وزیر اعلیٰ تک کیسے پہنچا؟عثمان بزدار نے خاموشی توڑ دی 

07:22 PM, 29 Mar, 2022

لاہور:چوہدری پرویز الہٰی کی وزیر اعلیٰ پنجاب نامزدگی کے بعد عثمان بزدار خود میدان میں آگئے ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا وزیراعظم عمران خان حکم دیں تو سیاست چھوڑنے کو بھی تیار ہوں،پارٹی نے پرویز الہئ کو نامزد کیا ان کی کامیابی کو یقینی بناؤں گا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کوئی بزدار گروپ نہیں ،  صرف عمران خان کا سپاہی ہوں ،سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں خود مستعفی ہونے کی پیشکش کی ،میں نے واضح طور پر کہا کہ ادھر ادھر کی باتوں کی ضرورت نہیں کسی کو بوجھ اٹھانا ہوگا، عثمان بزدار نے کہا کچھ متبادل آپشنز پر بات ہوئی ہے میں نے کہا کہ پارٹی اور ملکی مفاد کو سامنے رکھنا ہوگا ۔

وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ارکان اسمبلی نے جتنا پیار دیا کبھی نہیں بھولوں گا ،ارکان پنجاب اسمبلی اور بیوروکریسی کو ساتھ لے کر چلا ، انہوں نے کہا میرے دور میں جتنے بھی کام ہوئے ان پر دستاویزی فلم جلد جاری کرونگا ،دستاویز ی فلم دیکھ کر یاد آئے گا  بزدار نے کیا کیا ،کسی عہدے کا لالچ نہیں جو حکم کپتان کا ہوگا تسلیم کروں گا۔

عثمان بزدار نے کہا جب ایوان وزیراعلی سے جاؤں گا تو تب بتاؤں گا کہ ایوان وزیراعلی کیسے آیا!سینے میں راز ہیں جو راز ہی رہنے چاہیں،جو اللہ کو منظور ہوتا ہے ہو کر رہتا ہے,جب وزیراعلی بنا تو زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جب وزارت اعلی سے مستعفی ہوا تو تب بھی فیملی یا کسی رشتہ دار نے فون کر کہ نہیں کہا کہ کیوں چھوڑ دیا ،میرے مستعفی ہونے کی خبر بھی اہلخانہ کو ٹی وی سے ملی ،بہت کہانیاں ہیں کتاب لکھوں تو ریکارڈ فروخت ہوگی ۔

مزیدخبریں