مریم نواز نے وزیر اعظم کو احمق اور جاہل قرار دے دیا 

06:38 PM, 29 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس اور نواز شریف پر ملک دشمنی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کو احمق اور جاہل قرار دے دیا۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں  وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے کہا کہ سابق جعلی وزیراعظم۔آپ تو سب سے بڑے عالمی لیڈر تھے؟کبھی سعودی عرب۔ایران کے درمیان ثالثی۔کبھی روس یوکرائن کے درمیان ثالثی۔یہ اچانک کیا ہوگیا کہ آپ کے خلاف سازش ہوگئی؟آپ تومغرب کے چہیتے تھے نا؟اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان کی سلامتی سے کھلواڑ مت کرو۔سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاؤ۔

انہوں نے کہا کہ کسی مُلک یا قوم کے لیے اس سے زیادہ خطرناک اور بدقسمتی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ انکے مستقبل اور تقدیر کے فیصلے عمران جیسے احمق اور جاہل انسان کریں۔ جتنے خطرناک نتائج تمہارے وزیراعظم رہنے سے اس مُلک نے بھگتے ہیں، اُن سے زیادہ کا تو تصور بھی نہی کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ تمہارے ہاتھ میں اقتدار بندر کے ہاتھ میں استرا ہے۔خود کو بھی زخمی کر رہے ہو اور پاکستان کو بھی۔کل تک تم عدم اعتماد کی دعائیں مانگتے تھے۔آج اسے غیر ملکی سازش کہہ رہے ہو؟ حواس پر قابو رکھو۔پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا نہ کرو۔ اور اس کی سلامتی سے مت کھیلو

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو 3 بار وزارت عظمٰی کے عہدے سے ہٹایا گیا لیکن انہوں نے مُلکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی۔نا کسی پر جھوٹے الزام لگائے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ اس سے زیادہ مُلکی سلامتی کے لیے خطرناک بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ ملک کا وزیراعظم اپنا اقتدار بچانے کے لیے جھوٹی سازشوں کا ڈرامہ کر کے مُلک کا تماشا بنا دے؟

مزیدخبریں