رانا ثنا اللہ نے تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ووٹ گنوا دئیے 

رانا ثنا اللہ نے تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ووٹ گنوا دئیے 

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب تحریک عدم اعتماد پیش کی تو اس وقت 161 ووٹ تھے ،لیکن آج ہر گزرتے دن کیساتھ ہماری تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ عمران خان اعتماد کا کھو چکے ہیں ۔

رانا ثنا اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جام عبد الکریم کی ضمانت ہو چکی ووٹنگ والے دن آجائینگے ،اسلم بھوتانی بھی تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینگے ،بی اے پی کے بھی 4ووٹ ہمارے ساتھ ہیں ،شاہ محمود قریشی کے گھر سے بھی ایک ووٹ ہمیں ملے گا ،کچھ اہم لوگ بھی ہیں جن کے نام ابھی شیئر نہیں کر سکتے ۔

رانا ثنا اللہ نے کہا سب کو ملا کر ہمارے ووٹ 172 کا ہندسہ عبو ر کر جاتے ہیں ،شاید ہمیں تحریک انصاف کے ناراض ارکان کی بھی ضرورت نہ پڑے ،رانا ثنا اللہ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہ پاکستان مسلم لیگ ق سے کہا تھا کہ وزارت اعلیٰ سے نیچے آجائیں تو معاملات سیٹل ہو سکتے ہیں ،لیکن اب چوہدری پرویز الہٰی تحریک انصاف کے ووٹ بینک سے وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا اب عمران خان کے پاس بس ایک ہی با عزت طریقہ بچا ہے کہ وہ استعفیٰ دیں اور گھر چلے جائیں ،پرویز خٹک اپنے بھائی کو نہ روک سکے وہ بھی جے یو آئی میں چلے گئے  ہیں ،ہماری تعداد میں اضافہ حکومت وقت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔