پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، ایک اور رکن قومی اسمبلی نے راہیں جدا کر لیں

01:51 PM, 29 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رکن قومی اسمبلی عاصم نذیر نے حکمران جماعت سے راہیں جدا کر لی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت سے دو روز قبل علیحدگی اختیار کرنے والے جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے  اپنی ایک ٹوئٹ میں  دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی   عاصم   نذیر  نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

شاہ زین بگٹی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ اپوزیشن کی طرف سے سرپرائز کا سلسلہ شروع، فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر نے حکومت  کو خیرباد  کہہ دیا۔

https://twitter.com/ShahZainBugti_/status/1508704320736407553?s=20&t=TNfT4Bm-d_DPAeSy2hapqQ 
 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا پر یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ عاصم نذیر نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے بھی ملاقات کی ہے جس کے بعد امکان ہے کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونگے۔


یار رہے کہ عاصم نذیر  2018  کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے ۔

مزیدخبریں