پی ٹی آئی کا میاں محمود الرشید کو سپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کرنے کا فیصلہ

01:21 PM, 29 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینئر رہنماءمیاں محمود الرشید کو پنجاب اسمبلی کانیا سپیکر نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنائے  جانے کے گرین سگنل کے بعد یہ سوال اٹھا تھا کہ سپیکر کے منصب پر کسے فائز کیا جائے گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے میاں محمود الرشید کو سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ جو ابھی وزیر بلدیات کے عہدے پر فائز ہیں اور ان کی نامزدگی کا اعلان بھی جلد ہی کر دیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں جلد ہی اعلان بھی کیا جائے گا جبکہ آج اس فیصلے پر پارٹی رہنماﺅں کو اعتماد میں لینے کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی پارٹی کا اہم اجلاس بھی جاری ہے۔ 
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے اور چوہدری پریز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا فیصلہ بھی ہو چکا ہے۔ 

مزیدخبریں