وزیر تعلیم پنجاب نے استعفیٰ کی خبروں کی تردید کر دی

وزیر تعلیم پنجاب نے استعفیٰ کی خبروں کی تردید کر دی

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے استعفیٰ سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے جانے کی دعائیں ضرور مانگی جا رہی ہوں گی۔ 
تفصیلات کے مطابق مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ جعلی خبر۔ میں نے استعفیٰ نہیں دیا۔ متواتر کالز اور پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ گزشتہ ساڑھے 31 سالوں میں متعدد لوگوں نے غیر قانونی درخواستیں کیں مگر اپنا کام نہ کروا سکے، وہ یقینا میرے جانے کی دعائیں کر رہے ہوں گے۔‘ 

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل سرپرائز آنا شروع ہو گئے ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے جبکہ حکومت نے نمبر گیم پوری کرنے کیلئے بھی سرپرائز دینا شروع کر دئیے ہیں۔ 
پہلا سرپرائز گزشتہ روز اس وقت ملا جب یہ خبر سامنے آئی کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا گرین سگنل دیدیا ہے اور سردار عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ بھی وزیراعظم کو پیش کر دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں