اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی رمضان المبارک کے دوران ایس او پیز کیساتھ مساجد کھلی رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے فیصل مسجد میں قومی مقابلہ حفاظ کی تقریب میں شرکت کی اور اس دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح پورے رمضان میں ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گے، گزشتہ سال ایس او پیز پر سب سے زیادہ عملدرآمد مساجد میں ہوا، اس دفعہ بھی مساجد آباد ہوں گی اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔
نورالحق قادری کا کہنا تھاکہ ہم حج کی تیاریوں میں بھی لگے ہوئے ہیں اور سعودی حکومت جیسے ہی بتائے گی ان ایس او پیز پر حج کی تیاریاں مکمل کرائیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے کام جاری ہے، غریبوں کو کھانا دینا اور پناہ گاہوں کی تعمیر ریاست مدینہ کی جانب ابتدائی اقدامات ہیں۔