لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی کے تحت کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے نیا سفری ہدایات نامہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نئے ہدایت نامے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت کیٹیگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے ائیرلائن خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنے کی پابند ہو گی۔ سی اے اے کی ہدایات کے مطابق اجازت نامے کے ساتھ مسافروں کی ٹیسٹنگ، سکرینگ، ٹریسنگ اور قرنطینہ کی لازمی شرائط کو بھی پورا کرنا لازم ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ ائیرپورٹ پر پرواز میں موجود مسافروں کی فہرست، ان کی شناخت کے ساتھ تمام تفصیلات پاکستانی سی اے اے کو فراہم کی جائیں گی جنہیں محکمہ ہیلتھ کے حکام سے شیئر کیا جائے گا، درکار تفصیلات ائیرلائنز چیک ان بند ہوتے ہی سی اے اے پاکستان کو ارسال کریں گی۔
کورونا وائرس کا پھیلاؤ، سول ایوی ایشن نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا
07:33 PM, 29 Mar, 2021