چینی کمپنی کو پاکستان میں شراب بنانے کا لائسنس جاری، پلانٹ کس شہر میں لگائے گی؟

06:58 PM, 29 Mar, 2021

اسلام آباد: شراب بنانے والی چینی کمپنی کو پاکستان میں شراب بنانے کا لائسنس جای کر دیا گیا ہے جو گزشتہ سال 30 اپریل کو پاکستان میں رجسٹرڈ ہوئی۔ 
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق شراب بنانے والی چینی کمپنی ’ہوئی کوسٹل بریوری اینڈ ڈسٹلری لمیٹڈ‘ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں 30 اپریل 2020ءمیں بلوچستان کے شہر حب کے ایڈریس کیساتھ رجسٹرڈ ہوئی جبکہ بلوچستان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور انسداد منشیات کے ادارے نے اسے لائسنس جاری کیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی بلوچستان کیساتھ شراکت داری کے تحت لسبیلہ انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں لانچ کی گئی ہے۔ شراب بنانے کا وسیع تجربہ رکھنے والی یہ کمپنی پاکستان میں پلانٹ لگانے والی پہلی کمپنی ہے۔ 
مذکورہ کمپنی دنیا کے چند معروف ترین شراب کے برانڈز بناتی ہے اور پاکستان میں یہ کم از کم دو برانڈز لانچ کرے گی جبکہ شراب بنانے سے لے کر اس کی پیکنگ، مارکیٹنگ اور فروخت کے تمام تر مراحل بھی لسبیلہ میں لگائے جانے والے پلانٹ میں ہی سرانجام دئیے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں