جو ماسک نہ پہنے پولیس دوڈنڈے لگائے، سربراہ کورونا ٹاسک فورس

05:29 PM, 29 Mar, 2021

اسلام آباد، کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال تیزی سے خراب ہورہی ہے ۔ 
حکومت کو چاہیئے کہ پولیس کو چھڑیاں پکڑا دیں اور جو ماسک کے بغیر نظر آئے اسے دو ڈنڈے لگائیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے، صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہےاور اسپتال بھرتے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ نیا وائرس تیزی سے پھیل رہا اور تیزی سے اثر انداز ہورہا ہے، اس صورتحال میں شہریوں کو احتیاط اور ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ پولیس کو چھڑیاں پکڑا دیں، جو ماسک کے بغیر نظر آئے اسے دو ڈنڈے لگائیں۔انھوں نے خبردار کیا کہ عوام کورونا صورتحال کوعام نہ سمجھیں اور سختی سے ہدایات پرعمل کریں۔

خیال رہے ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار تیزی سے جاری ہے ، ملک میں کورونا مثبت آنے کی شرح 11.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں