وفاقی وزیر تعلیم شفت محمود نے او لیول امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا 

05:12 PM, 29 Mar, 2021

اسلام آباد :وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے عالمی وبا کی بگڑتی صورتحال کےپیش نظر او لیول کے امتحانات نئے شیڈول کے مطابق 15 کی بجائے 10 مئی سے لینے کی منظوری دیدی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شفقت محمود نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کیمرج کے سی ای او کرسٹائن اوزڈن کا امتحانات کے حوالے سے جواب آیا ہے، اور انہوں نے درخواست کی کہ 15 مئی کے بجائے امتحانات 10 مئی سے لے لیں، ہم نے صوبوں سے مشاورت کی تو تمام نے اتفاق کیا ہے، کیمرج او لیول کے امتحانات اب 15 کی بجائے 10 مئی سے ہوں گے۔

 کیمرج کے سی ای او نے خط میں پاکستان میں طلبا کو اپنی تعلیم کے ساتھ ترقی کرنے کے قابل بنانے کے لئے حکومت کی تعریف بھی کی ،اوزڈن نے کہا کہ اگر کیمبرج کو 10 مئی سے امتحانات منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے تو یہ مزید بہت سے طلبا کو ترقی کے قابل بنائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ کی تبدیلی تعلیم کے نظام میں ایک مساوات فراہم کرے گی جو بہتر ہوگی کیونکہ طلبا کوجو کچھ سیکھا یا ہے اس کا مظاہرہ کرنے کا بہتر موقع ملے گا۔

وفاقی وزیرتعلیم نے بتایا کہ صوبوں اورسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےاو لیول امتحانات 10 مئی سے لینے پراتفاق کیا گیا ہے،واضح رہے کہ ری شیڈول کیے گئے او لیول کے امتحانات بھی 26 اپریل سے ہونے تھے، پنجاب اور کے پی کے میں تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب ایس او پیز کے ساتھ اے لیول اور او لیول کے امتحانات بیک وقت لینا ناممکن ہوگیا تھا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے بھی اس سلسلے میں کیمبرج انٹرنیشنل سے معاملے پر غور کی سفارش کی گئی تھی،کیمبرج انٹرنیشنل کے نمائندے کے مطابق کورونا ایس او پیز پر بہتر انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں