" کپتان بالکل فٹ اور جوان لگ رہے ہیں"سرفراز احمد

03:35 PM, 29 Mar, 2021

لاہور :پاکستان کرکٹ ٹیم کے  اوپنر امام الحق اورسابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اپنے  چاہنے والوں  کو خوشخبری دینے جا رہے ہیں۔

گرین شرٹس کے بیٹسمین امام الحق نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی اور سابق کپتان سرفراز احمد کی تصویر شیئر کی۔

تصویر کے  کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ  ’ہماری یہ تصویر ایک خوشخبری کے جشن کے لیے ہے‘۔ اوپنر بیسٹمین امام الحق نے یہ نہیں بتایا کہ خوشخبری کیا ہے؟ بلکہ انہوں نے چاہنےوالوں سے سوال پوچھا کہ ’آپ کو کیا لگتا ہے؟ ‘۔

 سرفراز احمد کے لیے تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’کپتان بالکل فٹ اور جوان لگ رہے ہیں‘۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم اس وقت دورہ جنوبی افریقہ کے لئے سنچورین میں موجود ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اگلے ماہ 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں