ویسٹ جاوا: انڈونیشیا میں حکومتی آئل ریفائنری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں ویسٹ جاوا کے علاقے میں حکومتی آئل ریفائنری میں دھماکوں سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی ۔اس خوفناک حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ قریبی علاقوں کے رہائیشیوں کو محفوظ مقا مات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
آگ کو بجھانے کے لیے ریسکیو ٹیموں کی آمدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔تا حال ابھی تک آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ۔