کوٹ رادھا کشن میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت آنکھ کے مریضوں کے لیے فری آئی کیمپ کا انعقاد

11:47 AM, 29 Mar, 2021

کوٹ رادھا کشن : الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت آنکھ کے مریضوں کے آپریشن کے لیے دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ  کوٹ رادھاکشن جیسے علاقے میں فری آئی کیمپ  کسی نعمت سے کم نہیں،ہر سال دو دفعہ یہ فری آئی کیمپ منعقد کیا جاتا ہے ۔جس کا سارا خرچہ الخدمت فاؤنڈیشن برداشت کرتی ہے۔ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ لوگ استفادہ  کرسکیں ۔

پورے ملک کی طرح کوٹ رادھاکشن میں الخدمت فاؤنڈیشن لوگوں کی امداد کے لیے مختلف سرگرمیاں  انجام دیتی ہے جس میں میڈیکل سے متعلقہ آنکھوں کے آپریشن ہیں ۔سال میں دو دفعہ کیمپ لگایا جاتا ہے جہاں سینکڑوں مریضوں کو چیک کیا جاتا ہے۔

پرائیوٹ ہسپتالوں میں بہت مہنگا آپریشن کیا جاتا ہے لیکن الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے یہ آپریشن فری کیے جارہے ہیں جو کہ بلاشبہ قابل تحسین اقدام ہے ۔

ملک بھر کے معروف آئی سپیشلٹ پینل نے ایک ہزار سے زائدمریضوں کو   جدید ترین آلات سے  چیک کیا جبکہ 200کے قریب مریضوں کامفت آپریشن کیا گیا۔لینز، نظر کی عینکیں، ادویات مفت فراہم کی گئیں۔

مزیدخبریں