این سی او سی کا آج پھر اجلاس، 18 اضلاع میں کورونا مثبت کیسز کی شرح خطرناک 

10:50 AM, 29 Mar, 2021

اسلام آباد: کورونا کے مثبت کیسز بڑھنے پر این سی او سی کا اجلاس آج پھرہو ہو رہا ہے۔ اجلاس میں کورونا صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کے اقدامات اور عملدرآمد پر بھی غور ہوگا۔ 

نیو نیوز کے مطابق این سی او سی اجلاس میں صوبائی وزرا،چیف سیکرٹریزبذریعہ وڈیولنک شریک ہوں گے۔ اجلاس میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ اتوار کو ہونے والے اجلاس میں تمام ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ 

این سی او سی کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح کے پی کے مختلف اضلاع میں رکارڈ کی گئی ۔ ملک بھر میں سب سے زیادہ شرح سوات میں رہی جہاں مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی۔ 

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں اسلام آبادسمیت  18 اضلاع میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 8 فیصد سے زائد رہی۔ سوات کے بعد دوسرے نمبر پرمثبت کیسز کی شرح  پشاور میں22 فی صد ریکارڈ کی گئی ۔

ایک دن میں نوشہرہ میں مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد،لاہورمیں 17 ، اسلام آباد میں 16 ،فیصل آباد اور راولپنڈی میں 15 فیصد رہی۔ملتان میں مثبت کیسز کی شرح 12فیصد تک پہنچ گئی۔

24 گھنٹے میں صوابی ،سرگودھا،سیالکوٹاور مالاکنڈ میں  کورونا مثبت کیسزکی شرح 12 فیصد ہے۔ گوجرانوالہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح  10فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

مزیدخبریں