سرکاری زمین پر قبضہ: مائزہ حمید کے شوہر اور تہمینہ کے بھائی کی اینٹی کرپشن میں طلبی

08:45 AM, 29 Mar, 2021

لاہور: زمینوں پر قبضے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اینٹی کرپشن پنجاب نے ن  لیگ کی رہنما مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گجر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی زاہد دولتانہ کوآج طلب کر لیا ہے ۔

اینٹی کرپشن کے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ عمر ارشد گجر اور زاہد دولتانہ نے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔

 اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ ڈی سی وہاڑی نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گجر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی  زاہد دولتانہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے دو الگ الگ ریفرنس بھیج دئیے ہیں۔

عمر ارشد گجر اور زاہد دولتانہ پر الزام ہے کہ دونوں نے محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑں کا نقصان پہنچایا۔ 

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے معاملے کی مکمل چھان بین اور بے لاگ تحقیقات کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے ریجنل ڈائریکٹر ملتان کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

 مکمل انکوائری کے بعد تمام مفادکنندگان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں