کورونا کی تیسری لہر بے قابو، مثبت کیسز کی شرح 11.2 فیصد ہوگئی 

08:07 AM, 29 Mar, 2021

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی ہے۔  24 گھنٹے میں 41 افراد انتقال گئے ۔ 4525 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ مثبت کیسز کی شرح 11.2 فیصد سے بڑھ گئی ۔ 

این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 41 افراد انتقال کر گئے۔ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار256 ہوگئی۔

24 گھنٹے کےدوران 4525 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد  6 لاکھ 59 ہزار 116 ہوگئی۔2268 افراد صحت یاب ہوئے۔ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  5  لاکھ  98 ہزار 198 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 45 ہزار 663 تک پہنچ گئی ہے جن میں 3 ہزار 55 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ تشویشناک مریضوں میں سے 12 گزشتہ روز ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیس صوبہ سندھ میں ہیں جہاں 2 لاکھ 64 ہزار 889 مریض ہیں جن میں سے 2 لاکھ 55 ہزار 769 صحت یاب ہوچکے ہیں اور 4 ہزار 629 ایکٹو کیس ہیں جبکہ 4 ہزار 491 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 15 ہزار 227  مریض ہیں جن میں سے 1 لاکھ 85 ہزار 877 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، 23 ہزار 104 ایکٹو کیس ہیں  اور پنجاب میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6246 ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں 85 ہزار 531  مریض ہیں جن میں سے 74 ہزار822 صحت یاب ہوچکے اور 8 ہزار 408 ایکٹو کیسز ہیں  جبکہ 2 ہزار 301 افراد جاں جاں بحق ہوئے۔ صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار 525 کیسز سامنے آچکے جن میں سے 19 ہزار صحت یاب ہو چکے، 273  ایکٹو کیس ہیں جبکہ 206 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 5 ہزار مریض سامنے آئے جن میں سے 4 ہزار 859 صحت یاب ہوئے جبکہ 103 افراد جان سے گئے اور 48 ایکٹو کیسز ہیں۔ 

 وفاقی دار الحکومت اسلام آباد  میں کورونا کے 56 ہزار 450 مریض سامنے آچکے ہیں جن میں سے 47 ہزار 64 مریض صحت یاب ہوچکے۔ 8 ہزار 825 مریض زیر علاج ہیں، 561 افراد جاں بحق ہوچکے۔ آزاد کشمیر میں 12ہزار 484 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 10 ہزار 760 صحت یاب ہوگئے، 1376 ایکٹو کیس ہیں اور 348 افراد جان سے جا چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں