ہائبرڈ وار میں پاک فوج نے بھارت کلین سویپ کر دیا

ہائبرڈ وار میں پاک فوج نے بھارت کلین سویپ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: بھارت کے سابق جنرل نے کہا ہے کہ ہائبرڈ وار میں پاک فوج شعبہ طلاعات آئی ایس پی آر نے بھارت کو شکست دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کہ مطابق ، برطانوی تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز سے خطاب کرتے ہوئے  بھارت کے سابق لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے  پاک بھارت کشیدگی کے دوران دونوں ملکوں کے عوام کو باخبر رکھا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو اطلاعات کے شعبے میں آئی ایس پی آر  نے مکمل شکست دےدی ، پاکستان اطلاعات کی جنگ پورے طریقے سے جیت چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے سکھایا کہ اطلاعات کے ساتھ کیسے کھیلنا ہے تو وہ آئی ایس پی آر ہے، آئی ایس پی آر نے کمال حکمت عملی سے نہ صرف کشمیریوں کو بھارتی فوج سے متنفر کیا بلکہ بھارتی قوم کو بھی بھارتی فوج سے دور کردیا۔

سابق بھارتی جنرل کے مطابق روایتی جنگ سے کامیابی نہیں ملتی ،  دنیا میں دہشت گردی کی لہر ہے لیکن لوگ ہائبرڈ وار سے واقف نہیں، پاکستان نے معلومات میں انتہائی پیشہ وارانہ مہارت دکھائی اور بھارت کو اس میدان میں کہیں پیچھے چھوڑ دیا۔