واٹس ایپ فنگر پرنٹ فیچر متعارف کروائے گا

10:20 PM, 29 Mar, 2019

دبئی: واٹس ایپ نے فینگر پرنٹ فیچر کی تصدیق کی ہے  نئے فیچر سے صارفین فنگر پرنٹ سینسر سے  واٹس ایپ کو لاک او ر انلاک کر سکتے ہیں۔

 

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، فیس بک  کی مشہور زمانہ ایپ واٹس ایپ نے تازہ ترین اپ ڈیٹ میں ایک  نیا فیچر شامل کیا ہے ۔ نیا فیچر صارفین کی سیکیورٹی کیے لیے بنایا گیا ہے ، یہ نیا فیچر ابھی کام نہیں کر رہا ابھی وا ضح نہیں کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے کب یہ سہولت آن کرے گا ۔ 

تاہم جب یہ واٹس ایپ پر آئے گا تو یہ فیچر سیٹینگز میں موجود ہو گا ۔  واٹس ایپ صارفین کے فنگر پرنٹ کو رجسٹر کر لے گا ۔ جیسے ہی وہ ایپ بند کریں گے صارفین کو ایک اپشن اختیار کرنا ہو گا کے دس منٹ ،بیس منٹ ،تیس منٹ یا تازہ ہی ایپ لاک ہو جائے ۔

یاد رہے کہ ایپل اپنے صارفین کو ایسے فیچرز پہلے ہی متعارف کروا چکا ہے جیسا کہ فیس آئی ڈی اور ٹاچ آئی ڈی ۔

مزیدخبریں