ممبئی : بالی ووڈ سٹار عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور محبت کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ہم صرف اچھے دوست ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ معاشقے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے ، ہم دونوں صرف اچھے دوست ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ رنبیر کپور اس قسم کی باتوں پر کوئی خاص توجہ نہیں دیتے ہیں تو میں تھوڑی کسی سے کم ہوں ۔
بالی ووڈ سٹار اپنی نئی فلم " کلنک" میں مرکزی کردار کرتی دکھائی دیں گی جبکہ اپنی اگلی فلم میں رنبیر کپور کیساتھ جلوہ گر ہوں گی ۔