پالک کھائیے , بیماریاں دور بھگایئے

06:48 PM, 29 Mar, 2019

لاہور :سبز  پتوں والی  سبزیوں میں  آئرن اور اینٹی آ     کسیڈینٹس پائے جاتے ہیں  جو جلد کو زیادہ عرصے تک تروتازہ رکھنے کے لیے انتہائی مفید  ہیں۔ 

ماہرین کے مطابق, یوں تو قدرت نے ہر سبزی میں بے شمار غذائیت پوشیدہ  رکھی ہے مگر پالک ایسی سبزی ہے جس میں کثیر تعداد میں نہ صرف آئرن موجود  ہوتا ہے  بلکہ اینٹی آکسیڈنٹس اور پوٹاشیم بھی پایا  جاتا ہے ۔ 

 پالک ہر عمر کے افراد کے لئے اہمیت کی حامل ہے ،اس میں موجود پوٹاشیم ہڈیوں اور دانتوں کے لئے ضروری ہے۔اس میں پائے جانے والا آئرن خون بنانے میں کا م آتا ہے یہ خون کے سرخ سیلز  بناتا ہے ، یہ ایسے افراد کے لئے نہایت مفید ہے جو اینیمیا کا شکار ہوں۔

اس میں کثیر تعداد میں اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں سواگر آپ اپنی جلد کو زیادہ عرصے تک تروتازہ رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو روزمرہ کی بنیاد پر پالک کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے ۔ 

مزیدخبریں