لاہور : پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ نے بچوں کے فلاحی مرکز کا دورہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ نے لاہور میں بچوں کے فلاحی مرکز کا اچانک دورہ کرکے سب کو حیران کر دیا ۔
عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ نے بچوں میں تحائف تقیسم کیے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں ، بچوں کی بڑی تعداد عاطف اسلم کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے پھولے نہ سمائی ۔