بھارتی فضائیہ کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا

04:20 PM, 29 Mar, 2019

اسلام آباد: بھارتی فضائیہ کا ایک اورجھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارتی حکام مارے جانے والے ہیلی کاپٹرکے عملے سے اہل خانہ سے جھوٹ بولتے رہے۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ بھارتی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث کریش ہوا تھا تاہم بھارتی میڈیا درحقیقت بھارتی فضائیہ نے خود اپنا ہیلی کاپٹر مارگرا یا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام مارے جانے والے ہیلی کاپٹرکے عملے سے اہل خانہ سے جھوٹ بولتے رہے،بھارت اپنی ایئرفورس اورپاکستانی فورسز میں فرق بھی نہ کرسکی۔

بھارت کی اس بھونڈی حرکت سے ثابت ہو گیا کہ مسلح افواج پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بھارت سے آگے ہے،پاک فضائیہ نے پیشہ وارانہ صلاحیتیوں کے باعث بھارتی طیارے مار گرائے تھے،پاکستانی حکام نے اپنے دعویٰ کے حق میں ثبوت بھی پیش کیے،بھارت عسکری حکام اپنی قوم کے ساتھ مسلسل جھوٹ بولتے رہے۔

مزیدخبریں