ریاض : امام محمد بن سعود یونیورسٹی کے الشریعہ کالج کے پروفیسر ڈاکٹر سعد الخثلان نے خبردار کیا ہے کہ بچا ہوا کھانا نالے میں پھینکنا درست نہیں۔ ایسا کھانا جسے انسان استعمال کرسکتے ہوں اسے نالے میں پھینکنا جائز نہیں۔
اخبار 24کے مطابق وہ ”الرسالہ“ چینل پر اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ الخثلان نے توجہ دلائی کہ بچے ہوئے کھانے کو گندے پانی میں ڈالنا رزق کی توہین ہے۔
اس طرح کا کھانا جانوروں کوپیش کیا جاسکتا ہے یا کسی ایسی صاف ستھری جگہ رکھنے کا اہتمام کرلیا جائے جہاں سے ضرورت مند اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہوں۔