بیجنگ : چین کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ گھروں میں عام استعمال ہونے والی مشہور سبزیاں لہسن اور ہری پیاز کینسر کے خلاف افادیت کے حامل ہیں۔
چائنا میڈیکل یونیورسٹی میں واقع فرسٹ ہاسپٹل کے ماہرین کے ماہرین صحت کی جدید تحقیق سے معلوم ہو ہے کہ لہسن ، ہری پیاز اور اس نسل سے تعلق رکھنے والی دیگر سبزیاں کینسر جیسے موذی مرض کو روکنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔
ان سبزیوں میں فلیوینولز، آرگینوسلفر اور دیگر اہم حیاتی اجزا پائے جاتے ہیں جو سرطانی (کینسر) خلیات کو روکنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اگر ان سبزیوں کی تعداد بڑھادی جائے تو لوگ آنتوں کے سرطان ، بوویل کینسر اور عام کینسر سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں سرخ گوشت اور دیگر مرغن غذاؤں کو زیادہ استعمال کرنے سےکینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ سبزیاں اور پھل اسکو روکنے میں مدد کرتی ہیں۔