آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈگری ملنا اعزاز ہے، راحت فتح علی خان

10:17 AM, 29 Mar, 2019

لاہور: معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعزازی ڈگری ملنا اعزاز کی بات ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری ملنا پاکستان اور میرے خاندان کے لیے باعث افتخار ہے۔

واضح رہے کہ معروف برطانوی تعلیمی ادارے آکسفورڈ یونیورسٹی نے رواں سال 8 افراد کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا ہے جن میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان بھی شامل ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے راحت فتح علی خان کا تعارف صوفیانہ موسیقی قوالی کے پاکستانی گلوکار کے طور پر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں