ڈی جی خان : گرفتار دہشتگرد جمشید سے دستی بم اور اہم دستاویزات برآمد، دہشتگرد سہولت کار بھی کالعدم تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا۔
انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم جماعت لشکر جھنگوی سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر فرخ اور اس کے والد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ فرخ اور اس کا والد کالعدم تنظمیوں کو فنڈز دیتے تھے۔ گرفتار دہشتگرد کا ہدف ڈی جی خان میں قانون ناٖفذ کرنے والے ادارے تھے۔