ابوظہبی فلموں کی عکسبندی کیلئے بہترین انتخاب ہے: سلمان خان

11:44 PM, 29 Mar, 2018

ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ ابوظہبی فلموں کی عکسبندی کے لئے بہترین جگہ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال بھی میں فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے 70دنوں پر مشتمل شیڈول کی عکسبندی کے لئے ابوظہبی آیا تھا اور اب بھی اپنی نئی فلم ’’ریس تھری‘‘ کے ایکشن مناظر عکسبند کروانے آیا ہوں اور میں بہت خوش ہوں کہ مجھے دوبارہ یہاں آنے کا موقع ملا اور میں یہاں کی نئی جگہیں دیکھ سکوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ابوظہبی فلموں کی عکسبندی کے لئے بہترین انتخاب ہے۔ فلم ’’ریس تھری‘‘ کی کاسٹ میں انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ثاقب سلیم، ڈیزی شا اور فریڈی دارو والا شامل ہیں۔ فلم15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں