اسلام آباد: پاکستان کا سب میرین کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ ، چار سو پچاس کلومیٹر تک مار کرنے والے کروز میزائل کو آبدوز سے داغا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سب میرین کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کیا ۔ کروز میزائل کو آبدوز سے داغا گیا ۔
کروز میزائل بابر 450 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، سب میرین کروز میزائل کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے ، میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا ۔
کروز میزائل میں تیز ترین نیوی گیشن سسٹم نصب کیا گیا ہے ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،صدر ممنون حسین اور چیئرمین جوائنٹ چیفس نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور نیوی کو مبارکباد دی ۔