عدلیہ پر جائز تنقید ہونی چاہئے، اس سے ہماری اصلاح ہوگی: چیف جسٹس آف پاکستان

عدلیہ پر جائز تنقید ہونی چاہئے، اس سے ہماری اصلاح ہوگی: چیف جسٹس آف پاکستان

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدلیہ پر جو جائز تنقید ہے وہ کرنی چاہئے، جائز تنقید سے ہماری اصلاح ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ پر جو جائز تنقید ہے وہ کرنی چاہئے، جائز تنقید سے ہماری اصلاح ہوگی۔ ثاقب نثار نے وزیراعظم سے ملاقات اور عدلیہ کے نوٹسز پر دو ٹوک مؤقف پیش کر دیا۔

حجرہ شاہ مقیم کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے عدالتی نوٹسز پر بھی واضح مؤقف دیا کہا کہ فلاحی ریاست بنانا ایگزیکٹو کا کام ہے اور بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ نے کرنا ہے، ایگزیکٹو اپنا کام نہیں کرے گی تو کیا عدلیہ کا نوٹس لینا مداخلت اور غلطی ہے؟

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو کا معاون بننے اور کسی کو پکڑنے کیلئے بھی تیار ہیں۔