مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں متعدد فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کئے ہیں۔
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی بلدیہ کے حکام اور پولیس اہلکاروں نے سلوان پر چھاپہ مارا اور فلسطینی شہریوں کو مکانات خالی کرنے اور انہیں مسمار کرنے کے نوٹس جاری کئے۔ فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی بلدیہ کے حکام نہیں پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔ اس گروپ نے فلسطینی شہریوں میں مکانات مسماری کے نوٹس تقسیم کئے۔
قابض صہیونی حکام نے العباسیہ کالونی کے رہائشی اسحاق الشویکی کو نوٹس دیا جس میں کہا گیا کہ انہوں نے اسرائیلی اجازت کے بغیر مکان تعمیر کیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی دوسرے شہریوں کو بھی مکانات خالی کرنے اور انہیں مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے۔