اسلام آباد: افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، پاکستان نے ڈوزئیر افغان سفیر کے حوالے کر دیا ۔دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، پاکستان نے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کا ڈوزئیر افغان سفیر کو تھما دیا۔
ڈوزئیر کالعدم تحریک طالبان کی پاکستان کیخلاف کارروائیوں پر مبنی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سرحد پار سے پاکستان کی چیک پوسٹوں اور سویلین تنصیبات کو کس طرح نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سوات میں پاک فوج کے یونٹ پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کے ثبوت ہیں ، ڈوزئیر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کیخلاف کارروائی کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے ۔