نیویارک: مایہ ناز امریکی کمپنی ایپل نے یونی کوڈ کنشورشیم کو معذور افراد سے متعلق 13 نئے ایموجیز کی تجویز دی ہے۔ نئے ایموجیز میں ایسی تمام معذوروں سے متعلق ایموجیز ہیں، جن کا احاطہ موجودہ ایموجیز میں نہیں کیا گیا۔
نئے ایموجیز نابینا، بہرے، اپاہج اور دوسری بہت سے معذوریوں سے متعلق ہیں۔ نئے ایموجیز خواتین اور مرد حضرات سے متعلق اور تمام رنگ و نسل کے لوگوں کو احاطہ کرتے ہیں۔ ایپل نے یونی کوڈ کنشورشیم سے درخواست کی ہے کہ نئے ایموجیز معذوریوں کو زیادہ بہتر انداز میں بیان کرتے ہیں جبکہ پہلے سے موجود ایموجیز انفرادی بیماریوں کا احاطہ نہیں کرتے۔
نئے ایموجیز کو یونی کوڈ ٹیکنیکل کمیٹی منظور کرے گی، جس کے بعد انہیں یونی کوڈ سیٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد یہ مختلف سافٹ وئیر پلیٹ فارمز سے جاری کر دئیے جائیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ عام صارفین کی پہنچ میں آنے کے لیے ان ایموجیز کو ابھی ایک دو سال لگ سکتے ہیں۔