نسیم وکی کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

نسیم وکی کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

لاہور:پاکستان کے معروف  کامیڈین نسیم وکی کے والد طویل علالت کے بعد گزشتہ روزانتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم سانس اور پھیپڑوں کے عارضہ میں مبتلاء اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ علامہ اقبال ٹاؤن میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کو سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شوبز حلقوں نے نسیم وکی کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر وجمیل کی توفیق عطاء کرے۔