پھل اور سبزیوں کو استعمال سے قبل اچھی طرح دھو ئیں ، فوڈ اتھارٹی

پھل اور سبزیوں کو استعمال سے قبل اچھی طرح دھو ئیں ، فوڈ اتھارٹی

 ریاض: سعودی فوڈ اینڈڈرگس اتھارٹی کی جانب سے پھل اورسبزیوں پر کئے جانے والے کیٹرے مار ادویات کے اسپرے کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے ۔

یہ بھی ٌپڑھیں :- سعودی عرب میں شیر خوار بچے کو ستانے والی 3 نرسیں معطل

مہم کے دوارن لوگوں کو مطلع کیاجائیگا کہ پھل او ر سبزیوں کواستعمال کرنے سے قبل ان میں پائے جانے والے اسپرے کے اثرات کو ختم کیاجائے۔ اتھارٹی کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں فصلوں کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کےلئے مختلف کیمکل کے اسپرے کئے جاتے ہیں جن کے اثرات سبزیوں اور پھلوں میں بھی منتقل ہو جاتے ہیں ان اثرات کو زائل کرنے کے لئے مختلف طریقوں کو متعارف کروایا جائے گا ۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ عام صارفین پھلوں اور سبزیو ں کو استعمال سے قبل اچھی طرح دھو لیں تاکہ ان میں سر ایت کئے گئے اسپرے کے اثرات زائل ہو جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں :- پاکستانی لڑکا لڑکی نے نئے طریقے سے شادی کرکے سعودی عرب کی تاریخ ہی بدل کر رکھ دی

مزارعین بھی اس امر کا خیال رکھیں کہ غیر منتخب ادویات کا اسپرے نہ کریں ۔ فصل کو منڈی میں لانے سے قبل انہیں صاف کریں ۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں " حج وعمرہ کے موقع پر غذائی سلامتی و حفاظت" کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا جارہا ہے جس میں مزارعین کو بھی مدعو کیا جائیگا ۔ دریں اثناءفوڈ اتھارٹی کے نائب نگراں آپریشنز ڈاکٹر صالح الدوسری کا کہنا ہے کہ قومی منصوبہ برائے غذائی تحفظ کے تحت کئے جانے والے جائزہ میں سامنے آنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں غذائی اجناس 91.3 فیصد معیار کے مطابق ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :- اب سعودی عرب سے پاکستان سفر کرنے والے کتنے ریال لا سکتے ہیں ؟

زرعی اجناس کے تجزیے کےلئے 7970 نمونے حاصل کئے گئے تھے جن میں سے 91.3 فیصد یعنی 7282 نمونے مقامی کوالٹی کے مطابق پائے گئے ۔ 688 زرعی اجناس کے نمونوں میں کیڑے مار ادویات کے اثرات پائے گئے تھے ۔