کراچی : ٹڈاپ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی و دیگر 20 ملزمان پرفرد جرم عائد کر دی گئی ۔یوسف رضا گیلانی و دیگر پرفرد جرم وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے عائد کی۔یوسف رضا گیلانی و دیگر نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔ملزمان پر فریٹ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔
یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال بعد لوڈ شیڈنگ تو ہم بھی ختم کر سکتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے میمو اسکینڈل کیس میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے ۔ 3 بار وزیراعظم ہوتے ہوئے نواز شریف کو اپنی غلطی کا اعتراف کر چاہیئے تھا ۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے حال ہی میں ہونے والی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات سے شکوک و شبہات سامنے آ رہے ہیں ، میں شاہد کاقان عباسی کا احترام کرتا ہوں لیکن یہ ایسا وقت نہیں تھا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیراعظم کبھی چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے نہیں گیا تھا۔
یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ جھوٹے کیسز بنائے گئے ۔ سابق وزیراعظم پر ایسے الزام لگانا ریاست کی توہین ہے ۔ان کیسز کے پیچھے کون ہے سب پتا ہے لیکن نام نہیں لینے چاہتے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں